کتاب لوح و قلم اردو زبان میں روحانی سائنس کی پہلی کتاب ہے جس میں زندگی اور کائنات کی حقیقت پر تصوف کی روایتی کتب سے ہٹ کرسائنسی انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے۔ تجلی، نور، نسمہ، روشنی کس طرح مادی مظاہرات کو وجود بخشتے ہیں، زمان و مکاں کی کیا حقیقت ہے، آدم کو کونسے علوم عطا فرما کر خلافت سے سرفراز کیا گیا، روحانی صلاحیتوں، ملائیکہ کی اقسام، فنا و بقاء، تخلیقی فارمولوں جیسے موضوعات پر سادہ و دلنشین زبان میں بات کی گئی ہے اور تسخیرِ کائنات کے کئی سر بستہ رازوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ یہ کتاب ماورائی علوم سے شناسائی پیدا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کیلیئے مشعل راہ ثابت ہو گی اور ہر اس انسان کیلیئے اس کو حاصل کرنا لازمی ہے جو اپنی باطنی صلاحیتوں کو بیدار کرنا چاہتا ہے اور عرفان نفس سے لے کر معرفتِ الٰہیہ تک کی منازل اور مدارج کو سمجھنا چاہتا ہے۔